وفاقی دارالحکومت میں رواں سال کے پہلے پندرہ دنوں کی کرائم کی صورتحال اورکارکردگی کی رپورٹ شائع

بدھ 20 جنوری 2021 23:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2021ء) انسپکٹرجنرل آف پولیس اسلام آبادقاضی جمیل الرحمان کی طرف سے شہریوں کے فوری مسائل کے حل اور جان ومال کی حفاظت کے لئے اٴْٹھائے اقدامات اوران کے احکامات کی روشنی میں اسلام آبادپولیس نے عوام الناس اورمیڈیا کو باخبررکھنے کے لئے وفاقی دارالحکومت میں رواں سال کے پہلے پندرہ دنوں کی کرائم کی صورتحال اورکارکردگی کی رپورٹ شائع کردی گئی۔

آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے 8جنوری 2021کو چارج سنبھالتے ہی شہریوں اور پولیس کے درمیان حائل رکاوٹیں ، رابطے کے فقدان کو دور کرنے کے لئے پولیس اصلاحات کے لئے اقدامات شروع کیے ہیں، ڈائریکٹر میڈیا اسلام آباد پولیس سید محمد بلال نے ریسکیو ون فائیو پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ان اقدامات میں سرفہرست ایس ایس پی انوسٹی گیشن اورایس ایس پی آپریشن کی تعیناتی، SHOsاور محرران تھانہ جات کی تعیناتی بذریعہ ٹیسٹ وانٹرویو، اور بروقت ایف آئی آر کے اندراج کے احکامات شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد پولیس آپریشنز ڈویڑن کے مختلف زونز نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رواں سال کے پہلے پندرہ دن جرائم برخلاف مال کی کی 17وارداتوں میں ملوث 27ملزمان بشمول پانچ گینگزاور14گینگ ممبران کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے 38لاکھ 35ہزارروپے مالیت کا چھینا گیا مال (نقدی وزیورات)برآمدکرکے اصل مالکان کے حوالے کیے گئے۔

سید محمد بلال نے بتایا کہ اسلام آبادپولیس کے مختلف زونزمیں پندرہ روزکے دوران 8ہائی پروفائل مقدمات میں 8ملزمان گرفتارکئے ،ان میں سے 4اندھے قتل کے مقدمات کے ملزمان بھی شامل ہیں جن کی تفصیل ذیل ہے۔ مقدمہ نمبر570مورخہ19.12.2020بجرم302/34ت پ تھانہ رمنا اسلام آبادجرمن نیشنل (اندھا قتل کیس)مرکزی ملزم نصیرالدین کو گرفتارکرکے آلہ قتل برآمدکیاگیا۔

مقدمہ نمبر259مورخہ 30-12-20 بجرم 302/34 تھانہ شمس کالونی اورمقدمہ نمبر624مورخہ 30-12-20 بجرم 302/34 تھانہ سبزی منڈی کے علا قے میں رات کے اندھیرے میں ٹر ک ڈرائیوروں کے اند ھے قتل میں ملوث دوملزمان نظام الدین اور سید غلام کو گرفتار کر کے ا ن کے قبضہ سے آ لہ قتل برآمد کرلیا گیا ، مقدمہ نمبر 14 مورخہ 09-01-21 بجرم 394 تھانہ آبپارہ ،G-6/2 سجاد علی کے گھر ڈکیتی کی واردات کر نے والے چار ملزمان مرسلین ،مجتبیٰ ،بلال حبیب کو رنگے ہا تھو ں گرفتار کرکے چھینی گئی نقدی اور زیورات مالیتی 33 لاکھ روپے برآمد کرلیے، مقدمہ نمبر 407 مورخہ 28-12-20 بجرم 302/398 تھانہ شالیمار F-10مرکز میں ون ڈالر شا پ پر ڈکیتی کے دوران سیکو ر ٹی ایجنسی کے ملازم کو قتل کر نے والے تین کس ملزمان صابر ،رمضان اور چاند کو گرفتار کرکے آ لہ قتل برآمد کرلیا، مقدمہ نمبر 03مورخہ 03-1-21 بجرم 364-A تھانہ آبپارہ کے علا قہ میں جی سیو ن سے چار سالہ کمسن ریحان کے اغوائ میں ملوث تین ملزمان گرفتار کرکے مغوی کو بحفا ظت بازیاب کر کے ورثاء کے حو الے کیا

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں