سیکریٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب چودھری منظور نے فارن فنڈنگ کیس کی لائیو کوریج کا وزیراعظم کا چیلینج قبول کر لیا

بدھ 20 جنوری 2021 23:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2021ء) سیکریٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب چودھری منظور نے فارن فنڈنگ کیس کی لائیو کوریج کا وزیراعظم کا چیلینج قبول کر لیا عمران خان نے جو چیلینج دیا ہے اب اس پر قائم رہیں اور یوٹرن نہ لیں ، چودھری منظور نیہم فارن فنڈنگ کیس کی سماعت اور تحقیقات کی لائیو کوریج کیلئے تیار ہیں ، الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرے ، صرف فارن فنڈنگ کیس ہی نہیں کرپشن کے تمام ریفرنسز کی بھی لائیو کوریج کی جائے ،نیب کی تحویل میں اپوزیشن قائدین کی انکوائریز کو لائیو نشر کیا جائے ، چودھری منظور نے کہا کہ احتساب عدالتوں میں مقدمات کی سماعت لائیو نشر کی جائے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں