تھانہ کلچر میں تبدیلی ،محفوظ اسلام آباد شہریوں کی جان و مال کا تحفظ میری اولین ترجیحات ہیں، قاضی جمیل الرحمان

تھانہ کلچر میں تبدیلی کے لئے تھانہ جات کو فنڈز جاری کئے جائیں گے ،فری رجسٹریشن آف کرائم کی پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے، ایف آئی آر کا بروقت اندراج ہر شہری کا بنیادی حق ،پولیس کے مورال کو بلند رکھنے کیلئے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا،آئی جی اسلام آباد کا پولیس دربار سے خطاب

جمعہ 22 جنوری 2021 23:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2021ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے کہا ہے کہ تھانہ کلچر میں تبدیلی ،محفوظ اسلام آباد شہریوں کی جان و مال کا تحفظ میری اولین ترجیحات ہیں، تھانہ کلچر میں تبدیلی کے لئے تھانہ جات کو فنڈز جاری کئے جائیں گے ،فری رجسٹریشن آف کرائم کی پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے، ایف آئی آر کا بروقت اندراج ہر شہری کا بنیادی حق ہے ،پولیس فورس کے مورال کو بلند رکھنے کے لئے ان کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا ،اللہ تعالی نے کروڑوں لوگوں میںسے آپ کو عوام کی خدمت کے لئے چنا ہے آپ ان اختیارات کو اللہ کی خوشنودی اور اپنے شہریوں کے تحفظ کے لئے استعمال کریں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آبادنے افسران و جوانوں کے پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے کہ آج کا پولیس دربار ان شہداء ، ان کے بچوں ،بیوائوں،مائوں بہنوں، اور آپ سب کے نام کرتا ہوں، جنھوں نے نا صرف اسلام آباد پولیس کی بلکہ ملک وقوم کی عزت رکھی ہوئی ہے میں اللہ تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں جس نے مجھے عزت سے نوازاکہ پاکستان کی بہترین پولیس فورس کی کمانڈ کر رہا ہوں ، آپ پر اللہ تعالی کی خاص کرم نوازی ہے جس نے کروڑوں لوگوں میں سے آپ کو عوام کی خدمت کے لئے چنا ہے جو آپ کے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے اب آپ پرمنحصر ہے کہ آپ ان اختیارات کو اللہ کی خوشنودی کے لئے استعمال کرتے ہیں یا پھر دنیاوی خوشنودی کے لئے ، انھوں نے کہا ہم اسلام آباد میں تھانہ کلچر کی تبدیلی کے نئے باب کا آغاز کر رہے ہیں جس میں ٹیسٹ انٹرویو کے ذریعے نئے محرران اور ایس ایچ اوز کی تعیناتی کی جارہی ہے، جن کی تعیناتی کی وجہ سے بہت سارے عوام کو در پیش مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی ،اس نئی تبدیلی میں آپ سب نے میرامکمل ساتھ دینا ہوگا جس میں شہری اپنے مسائل کے حل کے لئے بلا خوف و خطر تھانے میں داخل ہوں ،اپنے ساتھ ہونے والے وقوعے کی ایف آئی آر درج کرانے میں سفارش کی ضرورت نہ پڑے ،تمام ایس ایچ اوز اور محرران اپنے رویے کو دیکھیں،تھانہ جات میں آنے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں،سرزد وقوعے کی ایف آئی آر کا اندراج بروقت کیا جائے ،ایف آئی کے اندراج میں حیل و حجت کرنے والے پولیس افسر کے ساتھ کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی ،تمام پولیس فورس کی ویلفئیر کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں محکمانہ ترقیوں کانظام بہتر کیا جارہا ہے تمام زیر التواء ترقیاں جلد سے جلد کی جائیں گی ،پروموشن آپ کا بنیادی حق ہے،مزید انھوں نے کہا کہ زونل ایس پیز ،ایس ڈی پی اوز ،ایس ایچ اوز پولیس کمیونٹی کو فروغ دیں اس سلسلے میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کریں ،سینئیر آفیسرز اپنے ماتحتوں کے مسائل کے حل کے لئے ہفتے میں ایک دفعہ اردل روم کا انعقاد کریں،پولیس میں سپورٹس سرگرمیوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے جس میں اسلام آباد پولیس کی اپنی ٹیم بنائی جائے جو ہر جگہ پر پولیس کی نمائندگی کرے گی،تمام ڈویڑنز میں ٹرانسفر پوسٹنگ کا ایک طریقہ کار واضع کیا جائے جو ایک ایس او پی کے مطابق کار آمد ہو ،انھوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس اچھا کام کر ہی ہے مگر اس میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے ،سپیشل برانچ کو مزید سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ کارکردگی میں مزید لائی جا سکے ،اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے افسران و جوانو ں سے کہا کہ آپ پوری محنت اور لگن سے کام کریں میں آپ کے کام کو آگے لے کر جائوں گا ،اگر آپ مضبوط ہیں تو آپ کا کمانڈر مضبوط ہو گا آپ ایک بہترین فورس کی نمائندگی کر رہے ہیں اپنی وردی کو اپنی شان سمجھتے ہوئے اس کو صاف ستھرا رکھیں اور فخر سے پہنیں،آخر میں آئی جی اسلام آباد نے تما م پولیس افسران و جوانوں کے ساتھ گروپ فوٹو بنایا اور گھل مل گئے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں