پاکستان آرمز آرڈیننس میں ترمیم کا بل ایوان بالاء میں پیش

چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے بل متعلقہ کمیٹی کے سپرد کرتے ہوئے دوروز میں رپورٹ طلب کرلی

پیر 25 جنوری 2021 17:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2021ء) سینٹر کہدہ بابر نے پاکستان آرمز آرڈیننس میں ترمیم کا بل ایوان بالاء میں پیش کر دیا چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے بل متعلقہ کمیٹی کے سپرد کرتے ہوئے دوروز میں رپورٹ طلب کرلی۔ پیر کو اجلا س کے دور ان سینٹر کہدہ بابر کی جانب پاکستان آرمز آرڈیننس میں ترمیم کا بل ایوان بالاء میں پیش کیا گیا ۔

(جاری ہے)

سینیٹر کہدہ بابر نے کہاکہ ممنوعہ بور کا اسلحہ دینے کا اختیار وفاقی حکومت یعنی کابینہ کے پاس ہے،پاکستان آرمز آرڈیننس کی نئی ترمیم کے تحت پارلمنٹرین کو اسلحہ لائسنس جاری کرنے کا اختیار سیکرٹری داخلہ کو دینا چاہیے،پارلیمنٹرین اور گریڈ بائیس کے افسران کے علاوہ ممنوعہ بور کا لائسنس دینے کا اختیار وزیراعظم کے پاس ہی رہنا چاہیے۔سینیٹر کہدہ بابر نیپاکستان آرمز آرڈیننس ترمیمی بل آج ہی پاس کرنے کا مطالبہ کیا۔چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے بل متعلقہ کمیٹی کے سپرد کرتے ہوئے دوروز میں رپورٹ طلب کرلی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں