حکمران ملکی اداروں کو گروی رکھ کر پوری قوم کو اغیار کی غلامی میں دینا چاہتے ہیں،میاں اسلم

وزیراعظم عمران خان بھی سابق حکمرانوں کے نقش قدم پر چل رہے ہیں، نائب امیر جماعت اسلامی کی گفتگو

پیر 25 جنوری 2021 17:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2021ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے وفاقی حکومت کی جانب سے ایف نائن پارک اسلام آباد کو گروی رکھ کر قرض لینے کا فیصلے کی شد ید الفاظ میں مذمت کر تے ہو ئے اسے ملک دشمنی کی بد ترین مثال قرار دیا ہے۔ وفود سے گفتگو میں انھوں نے کہا حکو مت اپنے اللوں تللوں کو کم کرنے اورسابقہ اور موجودہ کر پٹ عناصر سے کرپشن کے ذریعے لوٹی رقم واپس لینے کی بجا ئے حکمران ملکی اداروں کو گروی رکھ کر پوری قوم کو اغیار کی غلامی میں دینا چاہتے ہیں.

وزیراعظم عمران خان بھی سابقہ حکمرانوں کے نقش قدم پر چل رہے ہیں،حکومت اداروں کی نج کاری کے ذریعے کس مافیا کو نوازنا چاہتی ہی ۔

(جاری ہے)

میاں محمد اسلم نے کہا گذشتہ سال جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو گروی رکھ کر500ارب روپے قرض لیا جاچکا ہی. مئی 2020 میں سرکاری بجلی کی کمپنیوں کو گروی رکھ 200ارب روپے قرض لیا گیا، ایف نائن پارک کے بعد لاہور انٹرنیشنل ائیرپورٹ اور اسلام آباد ہائی وے کو گروی رکھ کر قرض لیا جائے گا.

میاں محمد اسلم نے کہا750ایکڑ پرمشتمل سب سے بڑے پارک کے عوضہ سکوک بانڈ جاری کر نے سے ملکی معیشت بہترنہیں ہو سکتی ،معیشت کی بہتری کے لیے دیانتدار قیادت اور کر پشن سے پاک گورننس کا ہو نا ضروری ہی. انھوں نے کہا ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کر کے لاکھوں افراد بے روزگار کردیے گئی. وزیراعظم نے مسائل ھل کر نے کی بجائے چار گنا کر دیے ، دنیا میںسبز پاسپورٹ کو عزت دلوانے کا دعویٰ کرنے والے اس بات کا جواب دیں کہ اقوام متحدہ نے اپنے سٹاف کو پاکستان کی ایئر لائن پر سفر کرنے سے کیوں روکا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں