اسلام آباد،موٹروے پولیس کی جانب سے مفت فرسٹ ایڈ باکس تقسیم کئے گئے

پیر 25 جنوری 2021 23:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2021ء) موٹروے پولیس کی جانب سے مفت فرسٹ ایڈ باکس تقسیم کئے گئے۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی موٹروے اشفاق احمد کی خصوصی ہدایات پر اسلام آباد ٹول پلازہ پر ایک نجی کمپنی کے تعاون سے موٹروے استعمال کرنے والوں میں مفت فسٹ باکس تقسیم کئے گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکٹر کمانڈر عاشق حسین کا کہنا تھا کہ موٹروے پولیس ہمیشہ روڈ استعمال کرنے والوں کے فلاح و بہبود کے لیے کوشاں ہے،حکام بالا کے ویژن کے مطابق فرسٹ ایڈ باکس کی مفت تقسیم بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے تاکہ دوران سفر کسی شخص کی تکلیف کا ہر وقت ازالہ کیا جا سکے _انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ گاڑی میں فرسٹ ایڈ کٹ کی موجودگی موثر ثابت ہوتی ہے لہذا تمام سڑک استعمال کرنے والوں کو چاہیے کہ گاڑی میں فرسٹ ایڈ کٹ رکھیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں