ریفرنڈم کا نام سن کر ہمارے مخالفین بوکھلاہٹ اور مایوسی کا شکار ہیں‘چوہدری محمد یٰسین

ڈی ایم اے اور انوائرمنٹ ڈائریکٹوریٹ سے لیبر یونین (امان اللہ گروپ) کے عہدیداران مزدور یونین میں شامل

پیر 25 جنوری 2021 23:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2021ء) سی ڈی اے ڈی ایم اے ڈائریکٹوریٹ سے ملک سہیل اور آفتاب مغل کی قیادت میں کوثر عباس ،شیراز مغل ،راجہ صغیر ،حماد اظہر قریشی ،طارق سدھو،علی عنصر حفیظ ،عمران تبریز اختر،شاہد ،محمد خلیل ،میر حمید ،عابد ستی ،ثناء اللہ ،ہمت علی اور انوائرمنٹ ڈائریکٹوریٹ سے ملک اطہر خان سیکورٹی سپروائزر کی قیادت میں جی نائن انوائرمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ظفر امجد ،قربان ،اسماعیل ،رضوان ،مزمل ،علیم ،عثمان گل ،محمد آصف ،محمد سہیل ،فیاض ،عبدالرحمان ،فضل رسول ،وسیم اکرم ،اصغر،طارق شاہ ،چوہدری اشتیاق ،ناصر محمود ،حق نواز،ملک حاکم اور انکے دیگر ساتھیوں نے لیبر یونین (امان اللہ گروپ) کو چھوڑ کر سی ڈی اے مزدور یونین (چوہدری محمد یٰسین گروپ) میں شمولیت اختیار کر لی ،ان تقریبات سے پاکستان ورکرز فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اور قائد مزدور یونین چوہدری محمد یٰسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تنظیم نے ہمیشہ اپنے عہدیداران اورورکروں کو عزت کا مقام دیا اور مزدور یونین ہمیشہ ان ورکروں کی قدر کرتی رہے گی جو مشکل حالات میں ہمارے ساتھ کھڑے رہے ،میں نئے شامل ہونے والے تمام ملازمین کو یہ یقین دلاتا ہوں کہ جس طرح آپ نے ہماری تنظیم پر ادارے کے مفاد اور محنت کشوں کے حقوق کی خاطر جو اعتماد کیا ہے ہم نہ صرف آپ کے اعتماد پر پورااتریں گے بلکہ مزدور یونین میں آپ کو بھی برابری کی سطح پر عزت و احترام دیا جائے گا ،ہمارے مخالفین جو ریفرنڈم کے حوالے سے کسی خوش فہمی کا شکار تھے اور یہ سوچ رہے تھے کہ وہ ہمیشہ کے لیے اقتدار میںرہیں گے آج این آئی آرسی کی طرف سے سی ڈی اے مزدور یونین کی درخواست پر ریفرنڈم کی کاروائی کا آغاز ہونے کے حکم پر ریفرنڈم کا نام سن کر سخت مایوسی اور بوکھلاہٹ کا شکار ہیں لیکن سی ڈی اے مزدور یونین آپ محنت کشوں کی طاقت سے اس ڈھول گروپ اوراسکی بغل بچہ یونین کو ہمیشہ کے لیے ادارے سے اٹھا کر باہر پھینکے گی ،اب یہ ملازمین کو کوئی نیا سبز باغ اور دھوکہ دے کر بیوقوف نہیں بنا سکتے کیونکہ ان کے چہروں سے نقاب اتر چکا ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں