مسلم لیگ (ن) کا سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کا باضابطہ طورپر فیصلہ

پیر 25 جنوری 2021 23:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کا باضابطہ طورپر فیصلہ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا گیا نائب صدر (ن) لیگ مریم نواز نے فیصلے سے پارلیمانی پارٹی کو آگاہ کردیا ہے جب کہ پارلیمانی پارٹی ارکان نے فیصلے کی حمایت کی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں