تعلیمی امتحانات میں غلط زرائع کی ممانعت کا بل سینیٹ نے متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا

امتحان میں ناجائز زرائع استعمال کرنے یا معاونت کرنے پر ایک ماہ تک قید، پچاس ہزار روپے جرمانہ ہو گا

پیر 25 جنوری 2021 23:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2021ء) تعلیمی امتحانات میں غلط زرائع کی ممانعت کا بل سینیٹ نے متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا ۔

(جاری ہے)

پیر کو بل سینیٹر جاوید عباسی نے پیش کیا ، متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا ،امتحان میں ناجائز زرائع استعمال کرنے یا معاونت کرنے پر ایک ماہ تک قید، پچاس ہزار روپے جرمانہ ہو گا ،امتحانی مرکز میں میں بداخلاقی کے مرتکب کو ایک ماہ قید ، پچاس ہزار روپے جرمانہ ہو گا ،امتحانی خفیہ مواد کو افشاں کرنے پر ایک ماہ قید ، پچاس ہزار روپے جرمانہ ہو گا ،امتحانی ریکارڈ ، رزلٹ کارڈ ، ڈگری کی جعلسازی ہر ایک ماہ قید ، پچاس ہزار روپے جرمانہ ہو گا ،کیس کی سماعت درجہ اوّل کا میجسٹریٹ کرے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں