وفاقی دارالحکومت کوفری رجسٹریشن آف کرائم پالیسی پرکام جاری

ون فائیو طرز پر شکایت یا اطلاع دینے کے لیے موبائل نمبر جاری کرنے کا فیصلہ

منگل 26 جنوری 2021 19:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2021ء) وزارت داخلہ کی ہدایت پر آئی جی اسلام آباد نے وفاقی دارلحکومت کوفری رجسٹریشن آف کرائم پالیسی کے تحت ون فائیو طرز پر شکایت یا اطلاع دینے کے لیے موبائل نمبر بھی دینے کا فیصلہ کر لیا ہے ،عام شہری ،میسج یا کال کر کے اطلاع دیکرجرائم اور اس کی روک تھام میں مدد کر سکے گا،گزشتہ روز آئی جی قاضی جمیل الرحمن نے ہدایت کی ہے کہ وفاقی دارلحکومت کو کرائم فری بنانے کے لیے عام شہری کو پولیس اور پولیس کو شہریوں کا دوست بنا کر بروقت اطلاع دیکر کرائم سے بچا جا سکتا ہے ،اس صورت حال میں ایک موبائل نمبر بھی بہت جلد دیا جائے گا جس پر میسج ،کال کے ذریعہ پولیس کو بروقت اطلاع دیکر جرائم پیشہ افراد کے گرد قانونی شکنجہ مزید سخت کیا جا سکے گا،آئی جی نے کہا کہ گزشتہ تین ماہ سے زیر التوا درخواستوں پر مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید بھی چھان بین شروع ہے ،اس حوالہ سے دو روز میں 218مقدمات درج کر کے تیز ترین تفتیش بھی شروع کر دی گئی ہے ،ا س حوالہ سے آئی جی کی ہدایت پرڈی آئی جی آپریشنز نے زونل افسران کو گزشتہ تین ماہ کے دوران رپورٹڈ کرائم کے مدعیان کے ساتھ رابطے کا حکم دیا تھا،جس پر ڈی آئی جی افضال احمد کوثر کا کہنا ہے کہ مزیدمقدمات کا اندراج بھی کیا جارہا ہے، فری رجسٹریشن آف کرائم پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،شہریوں کو انصاف کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کیا جائے گی،اورمقدمات کے سلسلہ میں ایک شکایات سیل بنایا جارہا ہے، جس میں عام شہری فوری شکایت کر کے پولیس کی مدد طلب کر سکتا ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔ظفر ملک

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں