پی پی وفد کی حکومتی ارکان سے ملاقات پر ن لیگ کا شدید احتجاج

طے پایا تھا کہ بات چیت صر ف پی ڈی ایم فورم سے ہوں گے ،لیگی اراکین

منگل 26 جنوری 2021 19:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2021ء) پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) میں دوریاں بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے اور پیپلز پارٹی کے وفد نے ن لیگ کو بتائے بغیر حکومتی وفد سے خفیہ ملاقات بھی کرلی جس پر ن لیگ میں شدید احتجاج اور ناراضگی ظاہر کی ہے جبکہ پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ پارلیمان کی کارروائی سے متعلق حکومتی وفد سے بات ہوئی تھی اس کا پی ڈی ایم کی سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کے دوران سپیکر کے چیمبر میں پیپلز پارٹی کے وفد نے حکومتی وفد سے ملا قات کی ہے ،پی پی وفد میں راجہ پرویز اشرف،نوید قمر اور شازیہ مری شامل تھے جبکہ حکومت کی جانب سے پرویز خٹک اور عامر ڈوگر موجود تھے،اس پر ملاقات پر ن لیگ کے رہنماؤں نے شدید احتجاج کیا ان کا موقف تھا کہ طے ہوا تھا کہ بات چیت متحدہ اپوزیشن کرے گی تو پی پی وفد اکیلا کیوں ملاہے۔ذرائع نے بتایا کہ ن لیگ کے احتجاج پر پیپلز پارٹی نے شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی وضاحتیں مسترد کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ پہلے مذاکرات کے دور میں طے ہوا تھا کہ پیر کو دوبارہ ملاقات ہوگی اس لیے ہم ملے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں