پارلیمانی کمیٹیز کی جانب سے بلوچستان اور فاٹا میں میڈیکل سیٹس کے کوٹا میں اضافے کا مطالبہ

سیٹوں میں اضافے کے لیے صوبائی حکومتیں ایمرجنسی بنیادوں پر درخواستیں دے سکیں گی،اجلاس میں فیصلہ

منگل 26 جنوری 2021 20:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2021ء) پارلیمانی کمیٹیز کی جانب سے بلوچستان اور فاٹا میں میڈیکل سیٹس کے کوٹا میں اضافے کا مطالبہ کر دیاگیا ۔ منگل کو پاکستان میڈیکل کمیشن کا صوبائی حکام کے ساتھ مشاورتی اجلاس ہوا جس میں پی ایم سی کی جانب سے کوٹہ سے زیادہ داخلوں کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ دیا گیا ۔ فیصلے کے مطابق سیٹوں میں اضافے کے لیے صوبائی حکومتیں ایمرجنسی بنیادوں پر درخواستیں دے سکیں گی۔

فیصلہ کے مطابق میڈیکل کالجوں میں داخلوں کے لیے موجودہ سیٹس کے 10 فیصد تک اضافے کی خصوصی اجازت دی جاسکے گی۔ پی ایم سی کے مطابق اجازت کا فیصلہ متعلقہ کالج کی 2019 کی انسپیکشن رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا،سیٹوں میں اضافے کے حوالے ست کسی بھی فیصلے کا اطلاق پبلک کالجز پر ہوگا۔

(جاری ہے)

پی ایم سی کے مطابق اجلاس میں پنجاب حکومت کی جانب سے سیٹوں میں اضافے کے لیے درخواست موصول ہوئی،پی ایم سی کی جانب سے پنجاب کے 13 کالجز میں 10 فیصد سیٹوں کے اضافے کی منظوری دے دی گئی،پی ایم سی کی جانب سے پنجاب کے دو کالجز میں 20 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ،پنجاب کے 15 کالجز میں مجموعی طور پر 240 میڈیکل سیٹوں کے اضافے کی منظوری دی گئی۔

پی ایم سی کے مطابق دیگر صوبوں کی جانب سے بھی سیٹوں میں اضافے کے لیے 29 جنوری تک درخواستیں دائر کی جاسکتی ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں