پیپلزپارٹی نے الیکشن کمیشن سے وزیراعظم کے بیان کا نوٹس لینے کا مطالبہ

وزیراعظم کا کیس جیتنے کا دعوی الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی پر اثرانداز ہونے کے مترادف ، وزیراعظم نے کیس کی اوپن سماعت پر بھی یوٹرن لے لیا ہے، نیر بخاری

منگل 26 جنوری 2021 20:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے وزیراعظم کے بیان کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے وزیراعظم کے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس جیتنے سے متعلق بیان پر رد عمل میں کہا ہے کہ وزیراعظم کا کیس جیتنے کا دعوی الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی پر اثرانداز ہونے کے مترادف ہے، نیر بخاری نے کیا کہ وزیراعظم کا بیان الیکشن کمیشن اور اسکروٹنی کمیٹی کو متنازعہ بنانے کی کوشش بھی ہے پیپلز پارٹی کا مطالبہ ہے کہ الیکشن کمیشن وزیراعظم کے بیان کا نوٹس لے انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے کیس جیتنے کا دعوی کر کے اسکروٹنی کمیٹی کے کردار پر سوالیہ نشان اٹھا دیا ہے، نیر بخاری نے سوال اٹھایا کہ ابھی تو کیس کی تحقیقات جاری ہیں، ابھی تو عمران خان نے جیت کا دعوی کن بنیادوں پر کیا ہی انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو فنڈنگ کیس کی تحقیقات مکمل ہونے سے قبل ہی جیت کے دعوی پر شدید تحفظات اور خدشات ہیں، الیکشن کمیشن وزیراعظم کے بیان کے بعد اپنی پوزیشن واضح کرے، نیر بخاری نے کہا کہ وزیراعظم نے کیس کی اوپن سماعت پر بھی یوٹرن لے لیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں