پمز کو ایم ٹی آئی ایکٹ کے تحت لانے پر پورا ہسپتال سراپا احتجاج ہے ، فیصلہ واپس لیا جائے،سینیٹرمشتاق احمد

منگل 26 جنوری 2021 20:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2021ء) ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ وفاقی دارلحکومت کے واحد بڑے ہسپتال پمز کو ایم ٹی آئی ایکٹ کے تحت جو پریکٹس کی جار ہی ہے تو اس پر پورا ہسپتال سراپا احتجاج ہے ،اس سے قبل کے پی کے میں جن ہسپتالوں کو ایم ٹی آئی کے تحت لایا گیا تھا اگر ان کو فائدہ مل چکا ہے تو پھر ٹھیک وگرنہ یہ فیصلہ واپس کیا جائے،پمز کے ڈاکٹر کرونا کے باعث شہید ہوئے اور یہ ہماری فرنٹ فورس تھے اس مہلک بیماری پر مگر کوئی بھی حکومتی نمائندہ انکے گھر تک نہ گیا ،انکے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں ان کے لیے شہدا پیکج کا اعلان کیا جائے ،۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں