حکومت کی طرف سے ملائشیا میںپاکستانی جہاز کو پکڑنے پر ابھی تک نہیں بتایا گیا ہے ،سینیٹرجاوید عباسی

کرونا ویکسین پر حکومت نے بیان دیا کہ پارلیمنٹرین ،ججز اور دیگر سرکاری افسران کو لگائی گئی ہے ویکسین دیگر لوگوں کو بھی لگنی چاہیے،ایوان بالامیں اظہار خیال

منگل 26 جنوری 2021 21:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2021ء) سینٹ میں سینیٹر جاوید عباسی نے کہا کہ حکومت کو بار بار یاددہانی کروا چکے ہیںکہ ملائشیا میںپاکستانی جہاز کو پکڑنے پر ابھی تک نہیں بتایا گیا ہے ،دوسری جانب کہا گیا کہ کرونا ویکسین پر حکومت نے بیان دیا کہ پارلیمنٹرین ،ججز اور دیگر سرکاری افسران کو لگائی گئی ہے ،اب دیکھنا چاہیے تو یہ ویکسین دیگر لوگوں کو بھی لگنی چاہیے ،ایک جانب وزراء بیان دیتے ہیں کہ ویکسین منگوائی جا رہی ہے جبکہ وزیر اعظم کے مشیر صحت کہتے ہیں کہ انہوںنے ابھی تک کسی ملک سے بات ہی نہ کی ہے،یہ ایک مہلک بیماری ہے اس سے نجات کے لیے ویکسین فوری لانی چاہیے تھی،جاوید عباسی نے کہا کہ کرونا پر متعلقہ وزیر ہی اس پر ایوان کو بتائے کہ کس ملک سے کہاں سے ویکسین منگوائی جا رہی ہے اور کب تک عام شہریوں کو مل پائے گی،قائد ایوان ڈاکٹر وسیم شہزاد نے ایوان کو بتایا کہ کرونا کا معاملہ بہت ہی اہم ہے ،اس پر ذمہ داری سے ہی بات کرنی چاہے ،اور ویکسین کس کو کس وقت لگے گی ،ایسی باتوں سے اجتناب کرنا چاہیے ،اور ابھی تک 65سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو پہلے پھر بعدازاں پھر دیگر عمر کے لوگوں کو ملے گی،ڈریپ نے تین ویکسین نے منظوری دیدی ہے ،چائنہ،ملائشیااور آکسفورڑ سے منگوائی جائے گی،اور اس پر تفصیل سے ایوان کو بھی بریف کیاجائے گا،۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں