وفاقی تحقیقاتی ادارے میں تین اہم عہدوں پر تعیناتیاں

منگل 26 جنوری 2021 23:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2021ء) وفاقی تحقیقاتی ادارے میں تین اہم عہدوں پر تعیناتیاں کردی گئی ہیں ۔ گریڈ20 کے آفیسر شکیل درانی ڈائریکٹرایڈمنسٹریشن ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز تعینات کر دئیے گئے۔

(جاری ہے)

جبکہ 20 ویں گریڈ کے وقار چوہان ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلامآباد زون اور 20 گریڈ کے ہی عبدالحمید بھٹو قائم مقام ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان تعینات کر دئیے گئے ۔ا س ضمن میں نوٹیفیکیشن جاری کردیاگیا ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں