قومی اسمبلی کا اجلاس : اپوزیشن نے نیب ترامیم2020بل واپس لے لیا

خصوصی عدالتوں کے ججوں کے تقرر کیلئے مسلم لیگ ن کو بل پیش کرنے کی اجازت نہ ملی انسداد نشہ آور مواد ترمیمی بل 2020 قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی اجازت نہ مل سکی پی ڈی ایم نے فیصلہ کیا ہے کہ نیب قانون میں ترامیم سے متعلق کوئی بل پیش کرے گی نہ حمایت کرے گی،خرم دستگیر

منگل 26 جنوری 2021 23:49

قومی اسمبلی کا اجلاس : اپوزیشن نے نیب ترامیم2020بل واپس لے لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2021ء) قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن نے نیب ترامیم2020بل واپس لے لیا،خصوصی عدالتوں کے ججوں کے تقرر کے حوالے سے مسلم لیگ ن کو بل پیش کرنے کی اجازت نہ ملی ،انسداد نشہ آور مواد ترمیمی بل 2020 قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی اجازت نہ مل سکی۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر نے کہا کہ پی ڈی ایم نے فیصلہ کیا ہے کہ اب وہ نیب قانون میں ترامیم سے متعلق کوئی بل پیش کرے گی نہ حمائت کرے گی اپوزیشن نیب قوانین میں ترامیم کے لئے پیش کیا جانے والا بل واپس لیتی ہے۔

خصوصی عدالتوں کے ججوں کے تقرر کے حوالے سے مسلم لیگ ن کو بل پیش کرنے کی اجازت نہ ملی اس پر خرم دستگیر نے کہا کہ خصوصی عدالتوں کے ججز کا تقرر حکومت کرتی ہے،ججوں کا تقرر چیف جسٹس ہائیکورٹ کا اختیار ہونا چاہئییقومی اسمبلی نے رائے شماری کے بعد بل کی تحریک مسترد کر دی رکن اسمبلی محسن علی داوڑ نے وکلائ اور بار کونسلز ترمیمی بل 2020 پیش کر دیا،اس پرمحسن داوڑ نے کہا کہ سابقہ فاٹا علاقوں کو بار کونسلز میں نمائندگی نہیں ملی،اس بل کے ذریعے بار کونسلز میں نمائندگی مانگی گئی ہے اس پرپارلیمانی سیکرٹری ملیکہ بخاری نے بل کی مخالفت کر دی، بار کونسل کی سیٹ بڑھائی تو الیکٹورل کالج میں مسائل ہوں گے،اس پر محسن داوڑ نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں سات نئے اضلاع ضم۔

(جاری ہے)

ہوئے ہیں سابقہ فاٹا علاقوں کو۔سسٹم۔کا حصہ بنایا گیا تو بار کونسلز میں نمائندگی دی جائے اس پر ملیکہ بخآری نے کہا کہ ان کے ساتھ بیٹھ کر مشاورت کر۔لیتے ہیں وکلائ اور ںار کونسلز ترمیمی بل 2020 پیش کرنے کی اجازت دیدی گء محسن شاہ نواز رانجھا نے انسداد نشہ آور مواد ترمیمی بل 2020 قومی اسمبلی میں پیش کیا اور اس پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثنا۔

اللہ کیس میں واٹس ایپ پر جج کو تبدیل کردیا گیاججوں پر۔ دباؤ کو روکنے کیلئے ترمیم پیش کر رہے ہیں،ججوں کی تعیناتی کے معاملے کو۔متعلقہ ہائیکورٹ چیف جسٹس کو دینا چاہیے، اس کووزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ نے مسترد کر دیا اور کہا کہ انسداد نشہ آور مواد ترمیمی بل 2020وفاقی حکومتوں ججوں کی تعیناتی کے معاملے پر عدلیہ سے مشاورت کرتی ہے،ذاتی مفاد کیلئے قوانین میں ترمیم نہیں کی جاسکتی، اس پرانسداد نشہ آور مواد ترمیمی بل 2020 پیش۔

کرنے کی اجازت نہیں دی گئی جیمز اقبال نے امتناع پتنگ بازی بل 2020 پیش کیا اور کہا کہ پتنگ بازی سے ہر سال کئی جانیں جاتی ہیں،پتنگ بازی اور خرید و فرخت پر مکمل۔پابندی ہونی چاہیے،اس پرپارلیمانی سیکرٹری شوکت علی نے بل متعلقہ۔کمیٹی کو بھجوانے کی سفارش کر دی،امتناع پتنگ بازی بل 2020 پیش کر دیا گیاقومی اسمبلی کا اجلاس جمعہ کی صبح گیارہ بجے تک ملتوی کردیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں