فواد چوہدری سمیت دیگر سلیکٹیڈ حکومت کی کارکردگی بتائیں،شازیہ عطا مری

کہاں ہیں ایک کروڑ ملازمتیں، کہاں ہیں 50لاکھ مکان سلیکٹیڈ حکومت کی ترجیح قومی اثاثوں کی لوٹ سیل ہے،ممبرقومی اسمبلی

منگل 26 جنوری 2021 23:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی سیکریٹری اطلاعات اور ممبر قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ فواد چوہدری سمیت دیگر کو دوسروں کی صحت کی فکر چھوڑ کر سلیکٹڈ حکومت کی کارکردگی بتائیں۔ سلیکٹڈ وزیراعظم کی کارکردگی زیرو جبکہ کابینہ کی کارکردگی زیرو پلس زیرو ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ردعمل میں شازیہ عطا مری نے سوال کیا کہ کہاں ہیں ایک کروڑ ملازمتیں، کہاں ہیں 50لاکھ مکان سلیکٹڈ وزیراعظم کی کارکردگی صرف بنی گالہ محل کو بچانے تک ہے۔

انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت کی ترجیح قومی اثاثوں کی لوٹ سیل ہے۔ اسلام آباد میں سرکاری ملازمین ظالم حکومت کی ناانصافیوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں جبکہ نااہل حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے عوام کے تیس ملین ڈالر براڈ شیٹ کو دے دئیے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی، پٹرول اور گیس کی قیمتوں میں گردن توڑ اضافہ نااہل حکومت کی کارکردگی ہے جبکہ غریب بیروزگاری اور مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں