کوئٹہ،کل تک اسمبلیوں ، سینیٹ سے استعفیٰ دینے ، ضمنی اور سینیٹ انتخاب میں حصہ نہ لینے والے فیصلے سے مکر گئے ، حاجی نورمحمد خان دمڑ

منگل 26 جنوری 2021 23:50

اسلام آباد /کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2021ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای ، واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاہے کہ قوم کی جانب سے پی ڈی ایم کے بیانیہ اور جلسے جلوس اور احتجاج کو مسترد کرنے کے بعد پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں مایوس کے شکار ہوگئے کل تک اسمبلیوں ، سینیٹ سے استعفیٰ دینے ، ضمنی اور سینیٹ انتخاب میں حصہ نہ لینے والے فیصلے سے مکر گئے اور اب یہ بات واضع ہورہی ہیں کہ قوم نے ان چوروں ، لیٹروں کی جھوٹی سیاست کو مستردکردیا وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان صیح سمیت میں جارہی ہیں اور ملک جن مسائل کا شکار ہے ان تمام مسائل کا بہت جلد خاتمہ ہونے والا ہے اور پاکستان ترقی کی راہ پرگامزن ہوگا ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے بیان میں کیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ پی ڈی ایم کے تمام مطالبات غیر جمہوری ہے اور ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے چاہتے ہے پی ڈی ایم میں شامل تمام اپوزیشن جماعتوں میں ڈکٹیٹر شپ ہے اور مورثی سیاست کررہے ہیں عوام ان کے بیانیے کو کبھی قبول نہیں کریں گے،انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم میں استعفوں کے معاملے پر پوری پی ڈی ایم کنفیوژن کا شکار تھی جس کے خوف سے اپنے فیصلے سے یوٹرن لے لیا ہے انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم میں شامل اتحاد بہت اپنے منطقی انجام کو پہنچنے والی ہے انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کے احتجاجی جلسے جلوسوں ، اور لانگ سے حکومت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا بلکہ وزیراعظم عمران خان نے تو اعلان کیا ہے کہ پی ڈی ایم کے احتجاج ، لانگ میں کوئی رکائوٹ نہیں ڈالے گی اور نہ ہی کوئی رکائوٹ بنی گی انہوں نے کہاکہ قوم ان سے بیزار ہوچکی ہے یہ جتنے بھی جلسے جلوس لانگ مارچ کرے عوام میں اپنی کھوئی ہوئی ساکھ بحال نہیں کرسکتے ہے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں