گوجرانوالہ ضمنی انتخاب سے قبل پولیس افسران کے تبادلوں پر الیکشن کمیشن کا نوٹس

بدھ 27 جنوری 2021 00:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2021ء) گوجرانوالہ کے حلقہ پی پی 51 میں ضمنی انتخاب کے موقع پر پولیس افسران کے تبادلوں پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا۔

(جاری ہے)

وزیرآباد کے حلقہ پی پی 51 میں ضمنی انتخاب 19 فروری کو ہوگا اور الیکشن کمیشن کی طرف سے سرکاری افسران کے تبادلوں پر پابندی کے باوجود دو روز پہلے تھانہ گکھڑ منڈی میں تعینات ایس ایچ او سمیت چار پولیس افسران کو کام کرنے سے روک دیا گیا۔

گذشتہ رات آئی جی پنجاب نے ایس پی صدر تصور اقبال کو تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن نے گذشتہ رات تبدیل کیے گئے ایس پی صدر تصور اقبال کو چارج چھوڑنے سے روک دیا ہے۔الیکشن کمیشن نے ڈی ایس پی وزیرآباد رانا اسلام سیمتعلق انتخاب پر اثر انداز ہونے کی شکایت پر انھیں وارننگ جاری کی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں