پی ٹی آئی کے 23 بینک اکاؤنٹس الیکشن کمیشن سے چھپائے گئے، اکبر ایس بابر

بدھ 27 جنوری 2021 00:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن و فارن فنڈنگ کیس میں درخواست گزار اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے 23 بینک اکاؤنٹس الیکشن کمیشن سے چھپائے گئے۔الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں اکبر ایس بابر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی اجلاس میں پی ٹی آئی کے وکیل پیش نہیں ہوسکے اور تحریک انصاف نے کارروائی مؤخر کرنے کی درخواست کی۔

انہوں نے بتایا کہ اسکروٹنی کمیٹی کا آئندہ اجلاس 2 فروری کو ہوگا، ہم نے اسکروٹنی کمیٹی میں پی ٹی آئی کے دستاویزات فراہم کرنے کی درخواست کی، اسکروٹنی کمیٹی کے پاس دستاویزات ہمیں فراہم نہ کرنے کا کوئی جواز نہیں جبکہ پی ٹی آئی کے 23 بینک اکاؤنٹس الیکشن کمیشن سے چھپائے گئے۔

(جاری ہے)

اکبر ایس بابر نے کہاکہ عمران خان نے بیان دیا کہ اسکروٹنی کمیٹی کی کارروائی اوپن ہونی چاہیے، اسکروٹنی کمیٹی سے اب عمران خان کا اعتراض ختم ہوچکا ہے، عمران خان کل تک جس اسکروٹنی اکمیٹی کی کارروائی چیلنج کرتے تھے، آج اعتماد کر رہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ میرا مقابلہ عمران خان کے ساتھ نہیں بوسیدہ نظام کے خلاف ہے، اس نظام میں طاقتور کے سامنے قانون جھک جاتا ہے، آج عمران خان اس گلے سڑے نظام کی سرپرستی کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں