جائیکا نے پمز سے کنٹریکٹ معطل کر دیا

پمز کے انتظامی امور معطل ہونے پر پراجیکٹ ٹینڈر کنٹریکٹ معطل کر رہے ہیں،جاپانی ادارہ برائے عالمی تعاون

بدھ 27 جنوری 2021 21:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2021ء) جائیکا نے پمز سے کنٹریکٹ معطل کر دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جاپانی ادارہ برائے عالمی تعاون (جائیکا) نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع اسپتال پمز سے پراجیکٹ ٹینڈر کنٹریکٹ معطل کر دیا۔

(جاری ہے)

جاپانی ادارہ برائے عالمی تعاون (جائیکا) کی جانب سے اس سلسلے میں اسلام آباد کے اسپتال پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کو خط لکھا گیا ہے۔

جاپانی ادارہ برائے عالمی تعاون (جائیکا) نے اپنے خط میں کہا ہے کہ پمز کے انتظامی امور معطل ہونے پر پراجیکٹ ٹینڈر کنٹریکٹ معطل کر رہے ہیں۔جائیکا کا اپنے خط میں یہ بھی کہنا ہے کہ پمز اسپتال میں انتظامی امور بد نظمی کا شکار ہیں، اسپتال میں صورتِ حال مستحکم ہونے کے ثبوت دیں تو کنٹریکٹ بحال کر دیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں