اپوزیشن آئے نہ آئے پارلیمنٹ چلے گی ،عامر ڈوگر

سینیٹ انتخابات سے متعلق آئینی ترمیم قومی ا سمبلی اجلاس میں پیش کریں گے،وزیر اعظم کے معاون خصوصی کی گفتگو

بدھ 27 جنوری 2021 22:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2021ء) وزیر اعظم کے معاون کے خصوصی برائے سیاسی امور عامر ڈوگرکا کہنا ہے کہ اپوزیشن آئے نہ آئے پارلیمنٹ چلے گی اور حکومت بھی چلے گی ،سینیٹ انتخابات سے متعلق آئینی ترمیم قوملی ا سمبلی اجلاس میں پیش کریں گے۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس میں تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر ڈوگر نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں قومی اسمبلی کی حکمت عملی طے کی گئی ہے قومی اسمبلی میں سینیٹ انتخابات سے متعلق آئینی ترمیم لارہے ہیں ،اراکین کو پارلیمنٹ اجلاس کے دوران حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی،گزشتہ روز بھی قومی اسمبلی میں اپوزیشن کو شکست دی ہے ۔

50 سے زائد بلز اپوزیشن کی مخالفت کے باوجود پیش ہوئے ۔کوشش ہے اسمبلی کا اجلاس زیادہ وقت تک چلے ۔ پارلیمنٹ چلے گی تو حکومت بھی چلے گی،اپوزیشن پارلیمنٹ آئے نہ آئے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں