شہباز گل صاحب آج شبلی فراز سے جو عزت و افزائی ہوئی وہ کافی نہیں تھی ، عطاء اللہ تارڑ

چوں چوں کا مربہ پارٹی ایک ہی ٹیبل پر بیٹھ کر اپنی اپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنائے بیٹھی ہے، بیان

بدھ 27 جنوری 2021 23:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2021ء) مسلم لیگ(ن)کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاء اللہ تارڑ نے شہباز گل کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ شہباز گل صاحب آج شبلی فراز سے جو عزت و افزائی ہوئی وہ کافی نہیں تھی ،چوں چوں کا مربہ پارٹی ایک ہی ٹیبل پر بیٹھ کر اپنی اپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنائے بیٹھی ہے،جو وزیراعظم اپنے بہنوئی کے پلاٹ کا جعلی قبضہ چھوڑانے کیلیے چار آئی تبدیل کرے قوم اس سے کیا امیدیں وابستہ کرسکتی ہی ،قبضہ مافیا کا سرغنہ شہزاد اکبر عمران خان کے بگل میں بیٹھا ہے،شہزاد اکبر نے جو سرکاری گاڑیاں بھیج کر راولپنڈی میں اپنے بھائی کے ذریعے قبضا کیا اس کا حساب ہونا باقی ہے،لاہور کا مشہور و معروف قبضہ مافیا منشا بم پی ٹی آئی کا جانثار ساتھی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ بہنوئی کے پلاٹ کا قبضہ چھوڑانے کیلیے چہیتے اور کوہ نور سی سی پی او کو تعینات کیا،نیب کو وزیراعظم کے اختیارات کے غلط استعمال کا نوٹس لینا چاہیے،تحریک انصاف کی کہانی مافیا ازم سے شروع ہوکر مافیا ازم پر ہی ختم ہورہی ہے،چینی مافیا،گندم مافیا،ادویات مافیا اور پیٹرول مافیا کے ماسٹر مافیا عمران نیازی ہیں،عمران نیازی اور ان کے ایک ایک منشی سے ہر چوری کا حساب لیا جائے گا

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں