سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد پھیلانے کے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

بدھ 27 جنوری 2021 23:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2021ء) سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد پھیلانے میں ملوث ملزم شوکت علی کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی۔ مدعی مقدمہ کی جانب سے وکیل راؤ عبدالرحیم ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

ملزم پر 14 مئی 2019 کو سائبر کرائم سیل نے مقدمہ درج کیا تھا اور تھانہ گولڑہ میں دفعہ 298,295A کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ملزم ڈیڑھ سال سے اڈیالہ جیل میں قید ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ضمانت بعد از گرفتاری کے لیے دائر کی گئی درخواست مسترد کی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں