جسٹس (ر) عظمت سعید میرے کلاس فیلو اور اچھے دوست رہے ہیں،محمد زبیر

پاناماکیس کے دوران کبھی جسٹس(ر)عظمت سعیدسے بات نہیں کی، مریم نواز کے بیان سے متفق ہوں ،انٹرویو

بدھ 27 جنوری 2021 23:37

جسٹس (ر) عظمت سعید میرے کلاس فیلو اور اچھے دوست رہے ہیں،محمد زبیر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2021ء) مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ جسٹس (ر) عظمت سعید میرے کلاس فیلو اور اچھیدوست بھی رہے ہیں، پاناماکیس کے دوران کبھی جسٹس(ر)عظمت سعیدسے بات نہیں کی۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں محمدزبیر نے کہا کہ بیرون ملک کسی کمیٹی سربراہ پر اعتراض ہوتا ہے تو وہ خود کمیٹی چھوڑ دیتا ہے ،جسٹس(ر)عظمت سعید پر اعتراض ہو رہا ہے تو خود کمیٹی سے الگ ہوجائیں۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے جو جسٹس(ر)عظمت سعیدپربیان دیامتفق ہوں، تحفظات بہت ہوچکے ہیں اس لیے جسٹس(ر)عظمت کو کمیٹی الگ ہوناچاہیے، مشرف دورمیں جسٹس(ر) عظمت نیب میں شامل تھے اس لیے تحفظات ہیں۔انہوںنے کہاکہ براڈشیٹ معاملے پر تو موجودہ حکومت نیڈھائی سال سیکچھ نہیں کہا، حکومت کو براڈشیٹ سے ایسی کیا محبت تھی کہ رقم بھجوا دی، ہمارے اثاثے ابھی بھی باہر موجود ہیتوتلاش کرلیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں