سڑکوں پر 80 فیصد موٹرسائیکل سوار حادثات کاشکار ہوتے ہیں جس کی وجہ ان کی اپنی غفلت ہوتی ہے، ٹریفک ماہرین

شہری ٹریفک قوانین کی پابندی کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کی فٹنس پر بھی پوری توجہ دیں،ڈی آئی جی موٹر وے پولیس محبوب اسلم

جمعرات 28 جنوری 2021 17:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2021ء) ٹریفک ماہرین نے کہا ہے کہ سڑکوں پر 80 فیصد موٹرسائیکل سوار حادثات کاشکار ہوتے ہیں جس کی وجہ ان کی اپنی غفلت ہوتی ہے۔موٹر وے پولیس نے نجی کمپنی کے اشتراک سے ٹھوکر نیاز بیگ پر روڈ سیفٹی مہم شروع کی اور اس دوران موٹرسائیکلوں پر سائیڈ مررز، انڈیکیٹرز اور ریفلیکٹنگ لائٹس لگائیں، شہریوں میں ہیلمٹ بھی تقسیم کیے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں کمانڈنٹ ٹریننگ کالج ڈی آئی جی محبوب اسلم نے کہا کہ حادثات کی سب سے بڑی وجہ موٹر سائیکلوں کی ہیڈلائٹس کا خراب ہونا، بیک ویو شیشوں کا عدم استعمال اور بیک لائٹس کا نہ ہونا ہے، موٹروے پولیس نے جرمانوں کے ساتھ ساتھ آگاہی مہم شروع کی ہے۔ڈی آئی جی موٹروے پولیس محبوب اسلم کا کہنا ہے کہ شہری ٹریفک قوانین کی پابندی کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کی فٹنس پر بھی پوری توجہ دیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں