پی اے سی کی نیشنل ہائی ویز میں شاہراوں کی تعمیر میں 20کروڑ 57لاکھ کی ریکوری کی ہدایت

11ارب روپے کی اضافی ادائیگی پر مزید انکوائری کر کے رپورٹ ایک ماہ میں پیش کی جائے ،کمیٹی کی ہدایت

جمعرات 28 جنوری 2021 20:29

ٓٓاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2021ء)پبلک اکائونٹس کمیٹی نے نیشنل ہائی ویز میں شاہراوں کی تعمیر میں 20کروڑ 57لاکھ کی ریکوری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ 11ارب روپے کی اضافی ادائیگی پر مزید انکوائری کر کے رپورٹ ایک ماہ میں پیش کی جائے ،چیئرمین پی اے سی رانا تنویر حسین نے کہا کہ یہاں تو آوے کا آوا ہی بگڑا ہو ا ہے،گزشتہ روز پی اے سی کا اجلاس رانا تنویرحسین کی زیر صدار ت شروع ہو اتو نیشنل ہائی وے کے آڈٹ پیرا زپر بتایا گیا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی آڈٹ رپورٹ 2019-20 کا جائزہ کا جائزہ لیا گیا،اس موقع پرنیشنل ہائی وے ڈیویلپمنٹ سیکٹر پراجیکٹ کی مد میں 11 ارب اضافی ادائیگی کا انکشاف ہوا ہے ،2005 میں 31 ارب کے منصوبے کی 2009 میں لاگت 50 ارب تک پہنچ گئی، نظرثانی شدہ لاگت مزید ساڑھے پانچ ارب بڑھا دی گئی، اب تک اضافی ادائیگی بڑھ کر 11 ارب روپے تک پہنچ چکی ہے،منصوبے کا نظرثانی شدہ پی سی ون 2009 میں منظور ہوا،منصوبے کے ڑوب مغل کوٹ اور قلعہ سیف اللہ روڈ سیکشن کا ٹھیکہ 2016 میں دیا گیا ،رانا تنویر حسین نے کہا کہ منصوبے کی لاگت بڑھنے ساتھ ٹائم لائن میں بھی خلاف ضابطہ توسیع کی گئی،یہاں تو آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے، پی اے سی نے 30 دن میں تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی،سیکرٹری مواصلات نے بتایا کہ پلاننگ کمیشن اور وزارت خزانہ کی اجازت سے لاگت میں اضافہ ہوا، چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ ادا کی گئی اضافی رقم ریکور کی جائے،یہ غلط پے منٹ کی گئی اسکی ریکوری ہونی چاہیے۔

۔ظفر ملک

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں