اسلام آباد کی 2 نشستوں پر 5 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے

جمعرات 25 فروری 2021 23:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2021ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے مطابق اسلام آباد کی 2 نشستوں پر 5 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان ای سی پی کے مطابق جنرل نشست پر مسلم لیگ (ن) کے طارق فضل چوہدری نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ،پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے علی بخاری اور فرید الرحمان نے بھی کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔الیکشن کمیشن کے مطابق خواتین کی نشست پر پی ٹی آئی کی منیرہ جاوید جبکہ ن لیگ کی فرح ناز اکبر نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ہیں۔ای سی پی کے مطابق اسلام آباد سے سینیٹ کی جنرل نشست پرحفیظ شیخ اور یوسف گیلانی مدِمقابل ہوں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں