ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد ڈاکٹر سید مصطفی تنویر نے اردلی روم کا انعقاد کیا،40 افسران و جوان اردلی روم میں پیش ہوئے

ایس ایس پی آپریشنز نے تمام عرص و معروضات پر مناسب احکامات جاری کئے…سزا و جزا کا عمل جاری رہے گا،ڈاکٹر سید مصطفی تنویر

ہفتہ 27 فروری 2021 22:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2021ء) ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد ڈاکٹر سید مصطفی تنویر نے اردلی روم کا انعقاد کیا،40 افسران و جوان اردلی روم میں پیش ہوئے۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد ڈاکٹر سید مصطفی تنویر نے پولیس ملازمین کے ذاتی و سرکاری مسائل کے حل کے لئے اردل روم کا انعقاد کیا،جس میں 40 پولیس ملازمین پیش ہوئے جن کو مختلف قسم کے ذاتی و سرکاری مسائل در پیش تھے، انکوائری کلرک ملک امیر نے پولیس اہلکاروں کو اردل روم میں پیش کیا۔

(جاری ہے)

22 افسران و جوانوں کی کمزور کارکردگی یا شکایات پر ایک ایک سال سروس ضبط کرلی، 10 افسران جوانوں کو وارننگ جاتی کی،03 افسران و جوانوں کو 2ہزار سے 5ہزار روپے تک جرمانے کی سزائیں سنائیں، 19افسران و جوان تبادلہ جات کے سلسلے میں پیش ہوئے جن میں سے 14 ملازمین کاتبادلہ ایس او پی کے مطابق کر دیا گیا،ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ محکمہ پولیس میں جزا و سزا کا عمل جاری رہے گا، جو پولیس اہلکار اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کریں گے ان کو انعامات سے نوازا بائے گا جبکہ ناقص کارکردگی پر سخت محکمانہ سزائیں دی جائیں گی،پولیس ملازمین کے ذاتی و سرکاری مسائل کے حل کے سینئیر افسران ہفتے میں ایک دن اردل روم کا انعقا دکرتے ہیں جس میں محکمہ پولیس کے ملازمین اپنی عرض ومعروضات پیش کر تے ہیں جن کے حل کے لئے احکامات جاری کئے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں