حکومت کی اپوزیشن کوخیبرپختونخوا، بلوچستان سیامیدواروں کے بلا مقابلہ انتخاب کی پیشکش

پیر 1 مارچ 2021 18:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2021ء) حکومت نے پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے بھی امیدواروں کے بلا مقابلہ انتخاب کی پیش کش کردی ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے سینیٹر تاج آفریدی نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی،اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے شاہد خاقان عباسی اور پیپلزپارٹی کے راجا پرویز اشرف موجود تھے۔

(جاری ہے)

حکومت کی جانب سے سینیٹر تاج آفریدی نے خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی 7 عمومی (جنرل) نشستوں میں سے 2 اپوزیشن کو دینے کی پیش کش کی جس پر مولانا فضل الرحمان نے تاج آفریدی کو مشاورت کے بعد جواب دینے کا کہا۔ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم نے تاحال حکومت کی پیش کش کا جواب نہیں دیا اور پی ڈی ایم کی قیادت خیبرپختونخوا میں اپنی حکمت عملی کے تحت انتخاب لڑے گی۔

دوسری جانب بلوچستان میں حکومتی اتحاد کی جانب سے متحدہ اپوزیشن کو 4 نشستیں دینے کی پیش کش کی گئی تاہم اپوزیشن 5 نشستوں کیلئے ڈٹ گئی، اپوزیشن کی جانب سے ایک خاتون، ایک ٹیکنوکریٹ اور 3 جنرل نشستوں کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔اس موقع پر بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن رہنما نے کہا کہ اگر حکومت نے ہماری پیشکش نہ مانی تو نقصان حکومت کو ہی ہوگا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں