انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے والوں کی تعداد 26 لاکھ 23 ہزار ہو گئی، ایف بی آر نے ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ جاری کر دی

پیر 1 مارچ 2021 18:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2021ء)ایف بی آرنے ایکٹوٹیکس پیئرلسٹ 2021 جاری کردی جس کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے والوں کی تعداد 26 لاکھ 23 ہزار ہو گئی،پچھلے سال اس عرصہ تک 24لاکھ 30 ہزار انکم ٹیکس گوشوارے جمع ہوئے تھے، ٹیکس گوشوارے داخل کرنے والوں کی تعداد میں 8 فیصد اضافہ ہوا ہے،بروقت گوشوارے جمع کرانے والوں کے نام اے ٹی ایل میں شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کے مطابق تاریخ میں توسیع کے اندر ریٹرنز جمع کرانے والوں کے نام بھی لسٹ میں شامل ہیں،ان افراد کوتعلیمی اداروں کوفیس کی ادائیگی پر ودہولڈنگ ٹیکس کی بھی چھوٹ ہے،لسٹ میں شامل افراد پر گاڑیوں کی خرید پر کم ٹیکس لاگو ہوگا، ایٹی ایل میں شامل افراد پرجائیداد کی خرید و فروخت پر بھی کم ٹیکس لاگو ہوگا ۔ایف بی آر کے مطابق اے ٹی ایل میں شامل افراد بہت سے فوائد حاصل کرتے ہیں، ایف بی آر نی21 لاکھ ٹیکس گزاروں کو نوٹسز جاری کئے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں