ووٹ ڈالنے کے بعد دوبارہ بیلیٹ پیپر جاری نہیں کیا جاسکتا، ذرائع الیکشن کمیشن

بیلٹ پیپر پر مہر کے سوا کوئی نشان نہیں لگایا جاسکتا، بیلٹ پیپر پر دستخط کردینے سے ووٹ مسترد تصور کیا جائے گا، ذرائع

بدھ 3 مارچ 2021 18:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2021ء) الیکشن کمیشن کے ذرائع نے کہا ہے کہ بیلٹ پیپر پر مہر کے سوا کوئی نشان نہیں لگایا جاسکتا، بیلٹ پیپر پر دستخط کردینے سے ووٹ مسترد تصور کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق ووٹ ڈالنے سے پہلے غلطی کا پتا لگنے پر آر اونیا بیلٹ پیپر دے سکتا ہے تاہم ووٹ ڈالنے کے بعد دوبارہ بیلٹ پیپر جاری نہیں کیا جاسکتا۔خیال رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کا سینیٹ الیکشن کے لیے ڈالا گیا ووٹ ضائع ہو گیا ۔شہریار آفریدی نے اپنے بیلٹ پیپر پر دستخط کر دئیے تھے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں