سی آئی اے پولیس نے گن پو ائنٹ پر وارداتیں کر نے والے صدامی گینگ کے تین ارکان کو گرفتارکرلیا

ملزمان کے قبضے سے نقدی ، ما ل مسروقہ ، گا ڑ یو ں کی چا بیا ں ،دیگر اشیا ،اسلحہ معہ ایمو نیشن اور مو ٹر سائیکل برآمد کرلیاگیا

بدھ 3 مارچ 2021 19:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2021ء) سی آئی اے پولیس نے گن پو ائنٹ پر وارداتیں کر نے والے صدامی گینگ کے تین ارکان کو گرفتارکرلیا، ملزمان کے قبضے سے گن پو ائنٹ پر چھینی گئی نقدی ، ما ل مسروقہ ، گا ڑ یو ں کی چا بیا ں ،دیگر اشیا ، وارداتوں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن اور مو ٹر سائیکل برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کرلیے گئے، مزید تفتیش جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق افسران بالا کے احکامات کی روشنی میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن عطاء الرحمن کی ہدایت پر ڈی ایس پی سی آئی اے کی زیر نگر انی سب انسپکٹر اقبال گجر ، اے ایس آئی افتخار احمد معہ دیگر ملازمان پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیم نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کے دوران گن پو ائنٹ پر وارداتیں کر نے والے صدامی گینگ کے تین ارکان کو گرفتارکرلیا، ملزمان میں صدام حسین ولد عبد الر حمن ،حسین ممتاز ولد ممتاز اور مزمل عباس ساکنا ہا ئے دھیر یک مو ہر ی چوک گو لڑ ہ شریف اسلام آ باد شامل ہیں ، ملزمان کے قبضے سے چھینی گئی نقدی ، ما ل مسروقہ ، گا ڑ یو ں کی چا بیا ں ،دیگر اشیا ، وارداتوں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن اور مو ٹر سائیکل برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کرلیے، مزید تفتیش جاری ہے۔

(جاری ہے)

ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر360مورخہ26-06-20بجرم392/411 ت پ تھانہ گو لڑ ہ شریف ، اسلام آباد ، مقدمہ نمبر118مورخہ25-02-2021بجرمA-O 13/20/65تھانہ گو لڑ ہ شریف ، اسلام آباد ،اور مقدمہ نمبر119مورخہ25-02-2021بجرمA-O 13/20/65تھانہ گو لڑ ہ شریف اسلام آ باد درج ہیں ، آئی جی اسلام آ باد قاضی جمیل الر حمان اورڈی آئی جی آپریشنزا سلام آباد افضا ل احمد کو ثر نے سی آئی اے پولیس ٹیم کی اعلی کارکر دگی کوسراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقدانعاما ت دینے کااعلان کیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں