سینیٹ انتخابات کے موقع پر اختر مینگل اپنے اراکین کے ہمراہ اسمبلی ہال میں داخل ہوئے

بدھ 3 مارچ 2021 19:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2021ء) قومی اسمبلی میں سینیٹ انتخابات کے موقع پر بلوچ رہنما اختر مینگل اپنے اراکین کے ہمراہ اسمبلی ہال میں داخل ہوئے۔

(جاری ہے)

بدھ کو اسلام آباد میں سینٹ کی دو نشستوں پر ووٹنگ کے موقع پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اخترمینگل اپنے تین ممبران کے ہمراہ ہال میں داخل ہوئے اور اس موقع پراپوزیشن رکن نے ووٹ کا طریقہ بھی بتایا،ان سے یوسف رضا گیلانی اور پرویزاشرف نے ملاقات کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں