ثنااللہ مستی خیل نے سینیٹ انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے بعد پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا

بدھ 3 مارچ 2021 19:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن ثنااللہ مستی خیل نے سینیٹ انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے بعد پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی ہال میں سینیٹ کی دونشستوں پر ووٹ ڈالنے کے بعد انہوں نے بیلٹ باکس کے پاس کھڑے ہوکر پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا جس پر ارکان نے بھی بھرپور جواب دیا بعد ازاں سینیٹ انتخابات کے لئے ووٹ ڈالنے کے بعدجے پرکاش نے عمران خان زندہ باد کا نعرہ لگایا جس کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے ارکان کو ہدایت کی کہ وہ نعرے بازی سے گریزکریں اور جو ارکان ووٹ ڈال چکے ہیں وہ باہر تشریف لے جائیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں