سینیٹ الیکشن،اسمبلی میں موبائل فون، کیمرا لیجانے پر عائد پابندی پر سختی سے عملدرآمدکرایاگیا

بدھ 3 مارچ 2021 19:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2021ء) الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن کے موقع پر اراکین اسمبلی کے ایوان میں داخلے کے لیے موبائل فون لے جانے پر پابندی عائد رہی ۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی میں اراکین کے موبائل اندر لے جانے پر عائد پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرایا گیا، ایوان میں داخلے کے وقت پیپلز پارٹی کے ایم این اے عبدالقادر پٹیل نے سب سے پہلے موبائل جمع کروایا۔ اپوزیشن رکن اور سکیورٹی عملے کے درمیان موبائل فون جمع کروانے کے معاملے پر تکرار بھی ہوئی۔اس موقع پر عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ کسی حکومتی رکن کا موبائل اندر گیا تو سیکیورٹی اسٹاف کا ذمہ دار ہوگا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں