سینٹورس مال تجاوزات اور ماحولیاتی آلودگی سے متعلق کیس کی سماعت تین ماہ کیلئے ملتوی

عدالت عظمین نے اسلام آباد کی چھ اسٹیل ملز کو بینک گارنٹی واپس کرنے کا حکم دے دیا

جمعرات 15 اپریل 2021 18:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2021ء) سپریم کورٹ نین نجی کاروباری مرکزن نسینٹورس مال تجاوزات اور اسلام آباد میں صنعتوں کی ماحولیاتی آلودگی سے متعلق کیس کی سماعت تین ماہ کیلئے ملتوی کر دی ہے۔ عدالت عظمین نے اسلام آباد کی چھ اسٹیل ملز کو بینک گارنٹی واپس کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ سپریم کورٹن نے وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے )کو چھ پارکنگ پلازوں کے منصوبے کیلئے تین ماہ کا وقت دیتے ہوئین آئندہ سماعت پر سی ڈی اے کو تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کا حکم بھی دیدیا ہے۔

جمعرات کو چیفنجسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نیننجی کاروباری مرکزن نسینٹورس مال تجاوزات اور اسلام آباد میں صنعتوں کی ماحولیاتی آلودگی سے متعلق کیس پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعتنسی ڈی اے کے ممبر فنانس نین عدالت کو بتایا کہ وفاقی دارلحکومت میں چھ پارکنگ پلازے بنانین کیلئے ماہرین کی خدمات حاصل کر لی گئین ہیں،ابتدائی طور پر تین پارکنگ پلازے بلیو ایریا جبکہن ایف ٹن،ایف 6 اور ایف ایٹ میں ایک ایک پارکنگن پلازہ بنائیں گے،دوسرے مرحلے میں ضرورت کے مطابق شہر اقتدار میں پارکنگ پلازوں کی تعداد کو بڑھائیں گے۔

دوران سماعت چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ سروس لین میں گاڑی پارک کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے،بلیو ایریا جا کر دیکھیں تون سروس لین کم اور پارکنگ کی جگہ زیادہ لگتی ہے،چیئرمین سی ڈی اے کہاں ہیں۔ عدالتی استفسار پر سی ڈی اے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ چیئرمین سی ڈی اے کو کورونا ہوگیا ہے۔ عدالت عظمی نے معاملہ پرن سماعت تین ماہ کیلئے ملتوی کر دی ہی...توصیف

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں