وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پر پابندی کی منظوری دیدی

جمعرات 15 اپریل 2021 19:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2021ء) وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سمر ی پر تحریک لبیک پر پابندی کی منظوری دیدی ۔ تحریک لبیک پر پابندی کی منظوری کے بعد تحریک لبیک پاکستان کی ڈکلریشن پر کام شروع کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے تحریک لبیک پر پابندی کی سفارش کی تھی جس کی سمری وزیراعظم کو ارسال کی گئی تھی،تحریک لبیک پر پابندی کے لیے وفاقی کابینہ سے منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے لی گئی ہے اور انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت تحریک لبیک پر پابندی عائد کرنے کی منظوری دی گئی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ سمری کی منظوری کے بعد تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کے ڈیکلیئریشن پرکام شروع کردیا گیاہے اور وفاقی حکومت پابندی کا ڈیکلیئریشن سپریم کورٹ پیش کرے گی، سپریم کورٹ کے فیصلے پر الیکشن کمیشن تحریک لبیک پاکستان کو ڈی نوٹیفائی کرے گا۔ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے سمری انسداد دہشتگردی ایکٹ کے رول 11 بی کے تحت تیار کی، انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کی شق 11 بی وفاقی حکومت کو کسی تنظیم کو کالعدم قرار دینے کا اختیار دیتی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں