جعلی اکاؤنٹس سکینڈل کے ٹھٹھہ واٹر سپلائی، میگا منی لانڈرنگ اورپارک لین ریفرنسز کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی

جمعرات 15 اپریل 2021 21:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2021ء) احتساب عدالت کیجج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت جعلی اکاؤنٹس سکینڈل کے ٹھٹھہ واٹر سپلائی، میگا منی لانڈرنگ اورپارک لین ریفرنسز کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر عرفان بولا، وسیم جاوید، گواہان عدالت پیش ہوئے جبکہ مذہبی جماعت کے احتجاج کے پیش نظرمرکزی ملزمان حسین لوائی، طحہ رضا اور دیگر کو جیل سے نہ لایاجا سکا،جج محمد اعظم خان نے کہاکہ جیل حکام کا خط آیا ہوا ہے کہ آج ملزمان کو پیش نہیں کیا جا سکتا، امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ملزمان عدالت نہیں پیش کئے گئے،وکیل صفائی نے کہاکہ آج راستے کھل گئے ہیں،عدالت نیسابق صدر آصف زرداری، فریال تالپور، عبد الغنی مجید کی ایک روزہ حاضری سے استشنی کی درخواستیں منظورکرتے ہوئے تینوں کیسوں کی سماعت 21 اپریل تک ملتوی کردی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں