وفا قی پولیس، راولپنڈی ریزوپولیس ایلیٹ فورس اور پاک رینجرز نے منگ سرچنگ عمل میں لا ئی

سرچ آپریشن کا مقصد وفاقی دارالحکومت کی سکیورٹی کو بہتر بناناہے، ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد ڈاکٹر سید مصطفی تنویر

جمعہ 16 اپریل 2021 23:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2021ء) وفا قی پولیس، راولپنڈی ریزوپولیس ایلیٹ فورس اور پاک رینجرز نے تھا نہ انڈسٹر یل ایر یا کے علا قہ رمشا کا لو نی اور گر دونو اح میںکو منگ سرچنگ عمل میں لا ئی ، ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد ڈاکٹر سید مصطفی تنویر نے کہا ہے کہ سرچ آپریشن کا مقصد وفاقی دارالحکومت کی سکیورٹی کو بہتر بناناہے ۔

تفصیلا ت کے مطا بق وفا قی پولیس، راولپنڈی ریزوپولیس ایلیٹ فورس اور پاک رینجرز نے تھا نہ ا نڈسٹر یل ایر یا کے علا قہ رمشا کا لو نی اور گر دونو اح میںکو منگ سرچنگ عمل میں لا ئی ، دوران سر چنگ و کو منگ 150گھروں اور55مشتبہ افراد کو چیک کیا گیا، پا نچ مشکوک افراد کی جانچ پڑتال کے لیے تھانے منتقل کیا گیا جن میں تین اشخا ص کو بعد تصدیق فارغ کیا گیا اور دو اشخا ص کے خلاف 55/109ض ف کا رروائی عمل میں لا ئی گئی ، ایس ایس پی آ پر یشنز ڈاکٹر سیدمصطفی تنویر نے کہا کہ اس سر چ آ پر یشن کا مقصد اسلام آبا دمیں سکیورٹی کو فول پروف بنانا اور اسلام آباد کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ کوئی شرپسند اپنے مذموم مقصد میں کامیاب نہ ہو سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے تمام افسران کو ہدایت دی ہیں کہ سرچ آپریشن کو اپنے اپنے علاقوں میں جاری رکھیں اور جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے انہیں گرفتار کریں تاکہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے ، انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے علاقوں میں کہیں بھی کوئی مشکوک سرگرمی یا کوئی مشکوک شخص دیکھیں تو فوراً اسلام آباد پولیس کو اطلاع دیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں