گستاخانہ خاکوں کوعالمی عدالت انصاف میں چیلنج کیا جائے گا،نورالحق قادری

جامعتہ الازہر کی رہنمائی میں پاکستانی وکلائ ٹیم کردار ادا کرے گی، گستاخانہ خاکوں کیخلاف ہرطرح مئوثر آواز اٹھائی جائے گی۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سے مصری سفیرکی ملاقات

جمعہ 16 اپریل 2021 23:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2021ء) وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ گستاخانہ خاکوں کو عالمی عدالت انصاف میں چیلنج کیا جائے گا،جامعتہ الازہر کی رہنمائی میں پاکستانی وکلائ ٹیم کردار ادا کرے گی،گستاخانہ خاکوں کیخلاف ہرطرح مئوثر آواز اٹھائی جائے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری سے مصری سفیرطارق نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گستاخانہ خاکوں کو عالمی عدالت انصاف میں چیلنج کیا جائے گا،جامعہ الازہر کی رہنمائی میں پاکستانی وکلائ کی ٹیم کردار ادا کریں گے۔مصری سفیر نے کہا کہ اسلام آباد میں جامعہ الازہر سے منسلک کالج کی سطح کا ادارہ قائم کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں