ہائیکورٹ چیف جسٹس بلاک حملہ اور توڑپھوڑکیس میں گرفتار ممبراسلام آبادبارکونسل نصیرکیانی کی درخواست ضمانت پر فریقین کو نوٹسز جاری

منگل 20 اپریل 2021 18:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2021ء) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق اور جسٹس محسن اخترکیانی پر مشتمل ڈویڑن بنچ نے ہائیکورٹ چیف جسٹس بلاک حملہ اور توڑپھوڑکیس میں گرفتار ممبراسلام آبادبارکونسل نصیرکیانی کی درخواست ضمانت پر فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل یاسر محمود چودھری عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ ہائیکورٹ پر حملے کے دوران کسی قسم کے نقصان یا واقع میں ملوث نہیں،میرے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر بدنیتی پر مبنی ہے، ہائیکورٹ حملے میں گرفتار دیگر وکلائ کو ضمانت مل چکی ہیں،عدالت درخواست ضمانت منظور کرکے رہائی کے احکامات جاری کرے، درخواست گزار کی تفتیش مکمل ہوچکی ہے اب پولیس کی ضرورت نہیں،عدالت نے مذکورہ بالا اقدامات کے ساتھ کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں