اسلام آباد ہائی کورٹ کا وفاقی دارالحکومت سے جبری مشقت ختم کرانے کا حکم

پیشگی ادائیگی کے ذریعے جبری مشقت کرانا غلامی کی ایک قسم اور غیر آئینی ہے، عدالت عالیہ

جمعہ 23 اپریل 2021 20:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2021ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت سے جبری مشقت ختم کرانے کا حکم دیدیا۔ جمعہ کو جبری مشقت کے خاتمہ کی درخواست پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے چار صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے ریمارکس دیے کہ پیشگی ادائیگی کے ذریعے جبری مشقت کرانا غلامی کی ایک قسم اور غیر آئینی ہے، چیف کمشنر اور آئی جی یقینی بنائیں کہ پیشگی ادائیگی کے ذریعے جبری مشقت کا کوئی کیس نہ ہو۔

عدالت نے چیف کمشنر اور آئی جی پولیس کو احکامات پر عملدرآمد کرانے کا ایک اور موقع فراہم کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی پولیس اور چیف کمشنر ناکام ہوئے تو سیکرٹری داخلہ کو طلب کریں گے، سیکرٹری داخلہ سے پوچھیں گیذمہ داروں کے aخلاف کوئی کارروائی کیوں نہ کی گئی۔عدالت نے آئی جی کو ہدایت کی کہ عدالتی حکم پر عملدرآمد یقینی بنانی کیلئے آرڈر کی کاپیز سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر، آئی جی کو بھجوائی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں