وفاقی کابینہ نے فلسطین کے لیے امدادی سامان بھجوانے کی منظوری دے دی

کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کے فیصلوں سمیت کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے فیصلوں کی بھی توثیق کردی کرتارپور راہداری منصوبے کو پیپرا رولز سے استثنیٰ دینے کی اصولی منظوری ،تکنیکی معاملات دیکھنے کے لیے معاملہ پیپرا کو بھجوا دیا

منگل 18 مئی 2021 23:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2021ء) وفاقی کابینہ نے فلسطین کیلئے امدادی سامان بھجوانے کی منظوری دیدی۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کابینہ نے فلسطین کے لیے امدادی سامان بھجوانے کی منظوری دیدی، منظوری کے بعد حکومت پاکستان فلسطین کے لیے طبی سامان بھجوائے گی۔وفاقی کابینہ نے ای سی سی اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کردی۔

ای سی سی نے آئی پی پیز کو 40 فیصد واجبات ادا کرنے کی منظوری دی تھی۔ وفاقی کابینہ نے کرتارپور راہداری منصوبے کو پیپرا رولز سے استثنیٰ دینے کی اصولی منظوری دے دی ،تکنیکی معاملات دیکھنے کے لیے معاملہ پیپرا کو بھجوا دیا۔کابینہ نے اقوام متحدہ کی چارگاڑیوں کو پاکستان کے راستے کابل لے جانے کی منظوری بھی دی۔

(جاری ہے)

پاک چین سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے پریادگاری سکہ جاری کرنے کی منظوری دی۔

کابینہ نے ریلوے پولیس کے دائرہ اختیارسے متعلقہ ایس آراوز جاری کرنے کی منظوری سمیت الیکشن کمیشن کی سالانہ رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں وفاقی کابینہ نے نجی ایئرلائن کو پیسنجر اینڈ کارگو لائسنس جاری کرنے کی منظوری بھی دی۔ذرائع کے مطابق کابینہ کے اجلاس میں پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی فاونڈیشن کے چیف ایگزیکٹوکی تعیناتی کی منظوری موخرکرنے سمیت الیکٹرانک سرٹیفیکیشن ایکریڈیشن کونسل کے ارکان تعینات کرنے کی منظوری موخرکردی۔

بیرون ملک پاکستانی مشنزمیں کمیونٹی ویلفیئر اتاشی تعینات کرنے کی منظوری بھی موخرکردی گئی۔ دوسری جانب کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کے فیصلوں سمیت کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے فیصلوں کی بھی توثیق کردی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں