تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق این سی او سی کا اہم اجلاس بے نتیجہ ختم

تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق فیصلہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں ہوگا، اجلاس 23مئی کو ہوگا

منگل 18 مئی 2021 23:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2021ء) تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق نیشنل کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اہم اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا۔ منگل کو اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اہم اجلاس ہوا جس میں وزارت صحت حکام نے کورونا صورتحال پر بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق فیصلہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں کرنے پر اصولی اتفاق ہوا۔

این سی او سی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں بورڈ امتحانات ہر صورت ہوں گے، تاہم امتحانات اور بچوں کو پروموٹ کرنے سے متعلق فیصلہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں ہوگا۔بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کا اجلاس 23 مئی سے پہلے ہوگا۔ اجلاس میں یہ تجویز بھی سامنے آئی کہ پہلے مرحلے میں نویں،دسویں، گیارہویں اور بارہویں کلاسز کھول دی جائیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں