قومی اسمبلی ،مسلم لیگ (ن) کے اقلتی رکن کھیل داس کوہستانی کا شراب کے بارے میں بل قائمہ کمیٹی کو بھجوادیا گیا

پاکستان میں شراب کا کاروبار کرنا ہے تو اسے ہندو مت اور دوسرے مذاہب سے نہ جوڑا جائے، کھیل داس کوہستانی

منگل 18 مئی 2021 23:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2021ء) مسلم لیگ (ن) کے اقلتی رکن کھیل داس کوہستانی کا شراب کے بارے میں بل قائمہ کمیٹی کو بھجوادیا گیا ۔ منگل کو اجلاس کے دور ان کھیل داس کوہستانی نے شراب کے بارے میں بل پیش کرتے ہوئے کہاکہ آئین کے آرٹیکل ،37 میں ترمیم کی جائے۔

(جاری ہے)

کھیل داس کوہستانی نے کہاکہ پاکستان میں شراب کا کاروبار کرنا ہے تو اسے ہندو مت اور دوسرے مذاہب سے نہ جوڑا جائے۔ انہوںنے کہاکہ آئین میں ترمیم کی جائے اور شراب کی فرخت کو مذاہب سے نہ جوڑا جائے۔ ملیکہ بخاری پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون نے کہاکہ حکومت کی جانب سے بل کی مخالفت نہیں کرتے۔بل کو مزید بحث کے لیے قانون انصاف کی قائمہ کمیٹی بھجوا دیا گیا

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں