قومی اسمبلی نے پاکستان سائیکالوجیکل کونسل کے قیام کا بل 2019 کثرات رائے سے منظور کرلیا

منگل 18 مئی 2021 23:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2021ء) قومی اسمبلی نے پاکستان سائیکالوجیکل کونسل کے قیام کا بل 2019 کثرات رائے سے منظور کرلیا ۔ منگل کو بل ریاض فتیانہ نے پیش کیااور کہاکہ بل کا مقصد ملک میں ماہرین نفسیات کے لیے بہتر پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔

(جاری ہے)

ریاض فتیانہ نے کہاکہ ماہرین نفسیات کی سروسز کو بہتر بنانے اور ان کی سروس کو ریگولیٹ کرنے میں یہ بل بہت مددگار ثابت ہو گا۔ پارلیمانی سیکرٹری نے کہاکہ یہ بل قائمہ کمیٹی پہلے ہی منظور کر چکی ہے ،اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے، بعد ازاں پاکستان سائیکالوجیکل کونسل کے قیام کا بل 2019 کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں