تین سال میں پارلیمنٹ مچھلی منڈی بن گئی، نور عالم خان

ایوان میں کسی کو بھی عوام کی کوئی پروا نہیں ،پارلیمنٹ کو صرف حکومت اور اپوزیشن کی شخصیات کے تحفظ میں دلچسپی ہے، میڈیا سے گفتگو

منگل 15 جون 2021 22:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے کہا ہے کہ تین سال میں پارلیمنٹ مچھلی منڈی بن گئی ہے۔قومی اسمبلی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں نور عالم نے کہا کہ ایوان میں کسی کو بھی عوام کی کوئی پروا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کو صرف حکومت اور اپوزیشن کی شخصیات کے تحفظ میں دلچسپی ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی ایم این اے نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ صرف عوام کا پروا کرتے ہیں شخصیات کی نہیں۔انہوںنے کہاکہ آج پارلیمنٹ میں کیسے چیزیں چل رہی ہیں، کسی کو آٹا، چینی، پٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور بجلی لوڈ شیڈنگ کی پروا نہیں۔نور عالم خان نے کہا کہ یہ گالم گلوچ کو پسند کرتے ہیں، اللّٰہ ہم پر اور عوام پر رحم فرمائے،کسی کے بھی فنانسر دوستوں کو نا بخشا جائے، ہمارا ایجنڈا عوام کے لیے سوچنا اور ان کی خدمت ہونا چاہئے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں