گندی زبان کو پنجاب کیکلچر سے نہ جوڑا جائے، فرخ حبیب کا روحیل اصغر کے بیان پر ردعمل

بدھ 16 جون 2021 23:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2021ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما شیخ روحیل اصغر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہیکہ گندی سوچ اور گندی زبان کو پنجاب کے کلچر سے نہ جوڑا جائے۔ایک بیان میں فرخ حبیب نے کہا کہ ہمارا کلچر ماؤں بہنوں کی عزت سکھاتا ہے، غلیظ گالیاں دینا ہمارے کلچر کا حصہ نہیں۔

(جاری ہے)

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ اس بیان پر بھی ن لیگ کی قیادت شیخ روحیل کو سمجھانے کے بجائے حوصلہ افزائی کرے گی۔خیال رہے کہ گذشتہ روز قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے دوران گالیاں دیے جانے کے سوال پر شیخ روحیل اصغر کا کہنا تھا کہ یہ پنجاب کا کلچر ہے، یہ جو گالی ہوتی ہے آپ پر منحصر ہے کہ آپ اسے کس طرح لیتے ہیں، غصے میں آکر بندہ گالی دے دیتا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ میرا ایک کلپ چلا لیکن کسی نے جاننے کی زحمت نہیں کی کہ مجھے اتنا غصہ کیوں آیا مجھ سے متعلق پوری ویڈیو نہیں چلائی گئی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں